وزیر اعظم نااہل نہیں ہوئے.شہباز شریف کی مبارک باد
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 20, 2017 | 10:02 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر اعظم کے نااہل ہونے خوشی میں شہباز شریف کی بھائی کو مبارک باد۔۔ فیصلہ آنے سے پہلے شہبار شریف نواز شریف کے ساتھ موجود تھے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی شہباز شریف نے نواز شریف کو مبارک باد پیش کی اور گلے سے لگایا۔۔ مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ جگہ جگہ جشن منایا جا رہا ہے۔ مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔۔
دوسری طرف وزیر اعظم نواز شریف آج شام 7 بجے پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نوز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں پاناما کیس کا فیصلہ سنا جس کے بعد وہ فیصلے سے متعلق قوم سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ تھوڑی دیر قبل ہی سپریم کورٹ آف پاکستان پاناما لیکس کے تاریخی مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔