تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 15



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): آزاد کشمیر کا محب علی ایک عرصہ سے شہر کے مختلف گلی محلوں میں گھوم پھر کر ریڑھی پر پلاسٹک کے کھلونے اور جیولری فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی میں یہاں آ گیا تھا۔ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اس نے کھلونوں کی ریڑھی لگائی تب سے وہ یہی کام کر رہا ہے۔ اس کے چار بچے ہیں جو ابھی چھوٹی کلاسوں میں پڑھتے ہیں۔ تین چار ماہ بعد اپنے آبائی علاقے جاتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے گزارے لائق روزی مل جاتی ہے۔ جس سے میں اپنے بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں