تصویر بولتی ہے

2017 ,جون 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مریدکے کی سحر افضل کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے بچپن ہی میں اس کے والدین فوت ہوگئے پولیو کی اس مریض لڑکی کو اس کے چچا نے پالا اس کی شادی بھی اپنے جیسے ہی لوگوں میں ہوگئی اس کا خاوند بیگ اور بریف کیس بنانے کا کاریگر تھا لاہور کے علاقے میں دکان بنارکھی تھی اس نے دونوں بھائیوں کو اچھی تعلیم دلائی اور معقول نوکریوں پر بھی لگوایا اسی دوران اسے ہارٹ اٹیک ہوا جس کے 2 آپریشن ہوئے جو کچھ پاس تھا وہ بھی اپنا چھوٹا سا گھر بیچ کر علاج کی نذر کردیا دوران بیماری اس کے اپنے آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑ گئے خاوند ہارٹ کا مریض ہوکر گھر بیٹھ گیا اور یہ اپاہج خاتون روزانہ مریدکے سے لاہور میں مختلف استعمال کی اشیاءبیچنے اور لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کرتے سڑکوں پر دکھائی دیتی ہے اس کاکہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ خاوند اور چھ سالہ بیٹے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی تھی خاوند بیماری اور اپنوں کے ساتھ چھوڑ جانے کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں میری دعا ہے اللہ تعالیٰ کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے صحت اور تندرستی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نعمت نہیں ہے 

متعلقہ خبریں