تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 18



لاہور(مانیٹرنگ ڈسیک): یہ تصویر بلال گنج میں ٹی بی ہسپتال روڈ کی ہے جسے کئی ماہ سے سیوریج اور پانی کا پائپ ڈال کر چھوڑ دیا گیا ہے چند روز قبل اس گڑھے میں ایک نوجوان مزدور بابو خان کے گرنے سے اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی وہ گھر پڑا ہے۔ یہ گڑھے راہگیروں کے لئے مسئلہ بنے ہوئے ہیں جو پائپ ڈالے گئے وہ بھی ٹوٹ چکے ہیں رہائشیوں اور دکانداروں نے صوبائی حکومت کے اہلکاروں سے کئی مرتبہ کہا کہ اس گڑھے کو بند کیا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بلال گنج کے رہائشیوں اور تاجروں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسکو فی الفور بند کیا جائے۔

متعلقہ خبریں