تصویر بولتی ہے

2017 ,اگست 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لاہور ریلوے سٹیشن کا رہائشی محمدشاہ ایک بہترین خطاط اور پیج ورک کا آرٹسٹ ہے۔ مختلف جگہوں پر نوکری کرتا رہا ہے مگر جب سے کمپیوٹر آیا ہے وہ بالکل بیکار سا ہوکر رہ گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارے ہاں ساران دن کام ختم نہیں ہوتا تھا مگر اب حالات یہ ہیں کہ گزارہ کرنے کیلئے بھی کام نہیں ملتا، مجبوراًگزر بسر کیلئے مجھے پھل کی ریڑھی لگانا پڑی ہے، ساتھ ساتھ کچھ آرٹ ورک کا کام بھی کرتا ہوں جو چند ایک شہری خرید کر لے جاتے ہیں چونکہ یہ میرا فن ہے جس میں کسی بھی حالت میں خود سے جدا نہیں کرسکتا۔ بے شک مجھے اس سے کچھ مالی فائدہ ہو یا نہ ہو اللہ تعالیٰ بہترین رزق دینے والا ہے۔

متعلقہ خبریں