تصویر بولتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 06:43 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عارفوالہ کا محمد افضل لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں گھوم پھر کر آنے والے کسٹمر کو مختلف قسم کے استعمال کے بیگ فروخت کرتا ہے چار بھائی ہیں گھریلو حالات کی وجہ سے کوئی بھی معقول تعلیم حاصل نہیں کر سکا باپ محنت مزدوری کرتا تھا اب وہ بڑھاپے کی وجہ سے مکمل طور پر گھر پر ہے چاروں بھائی مختلف قسم کی محنت مزدوری کرکے اپنے گھریلو معاملات چلا رہے ہیں چاروں نے چونگی کے علاقے میں کوارٹر کرائے پر لے رکھا ہے آبائی علاقے میں اپنا گھر ہے محنت مزدوری سے جو کماتے ہیں اس سے اتنا گزارا ہو رہا

ہے کی کسی سے مانگنے کی نوبت نہیں آتی۔ اور ہم اسی میں خوش ہیں۔۔۔۔