تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 11



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): راوی روڈ پر بشیر فٹ پاتھ پر کباڑیئے کا کام کرتاہے۔ وہ شہر کے مختلف حصوں سے قسم قسم کی پرانی اشیائے ضرورت خرید کر شہر کے مختلف علاقوں کے فٹ پاتھ پر سجا کر بیچتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ اشیا نئی ہوں تو ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں ایک تو ہمارے پاس بہت نایاب اوزار اور گھریلو استعمال کی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں ہم بہت کم قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم جہاںبھی اپنا کام لے جاتے ہیں کم قیمت اور معیاری ہونے کی وجہ سے ہاتھوں ہاتھ بک جاتاہے جس سے ہمیں ایک حد تک معقول مزدوری مل جاتی ہے۔ اللہ بہترین رزق دینے والا ہے۔ 

متعلقہ خبریں