تصویر بولتی ہے

2017 ,مئی 10



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اچھرہ لاہور کا رہائشی محمد مطیع اللہ 63سال کی عمر میں بھی مزدوری کر رہا ہے۔ بیٹے کی موت نے بوڑھا کر دیا ہے۔ اب ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں جن کے لئے محنت کر رہا ہوں کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کر لیں۔ تو میری محنت رائیگاں نہیں جائے گی، چولہے، سلنڈر ‘ گھریلو گیس چولہے سارا سال مرمت کرتا ہوں ۔ جب گرمی کا موسم آتا ہے، تو روم کولر کی جالیوں میں خص بھرتا ہوں، سارا دن محنت مشقت کے بعد بڑی مشکل سے گھر کا خرچہ چلا رہا ہوں بجلی گیس پانی کے بل اور مکان کا کرایہ ادا کر کے بچوں کی فیسوں کا فکر ہوتا ہے۔ لیکن میں پانچ وقت اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ادا کرتا ہوں اور اسی سے مدد مانگتا ہوں اور وہ میری مدد کرتے ہیں، جسکی وجہ سے گزارا ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں