تصویر بولتی ہے

2017 ,جولائی 8



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): غلام رسول نارووال کا رہائشی ہے اور نابینا ہے مگر وہ اس حالت میں بھی ٹرین میں سفر کرکے حیدر آباد کراچی، راولپنڈی سفر کرکے ازار بند فروخت کرتا ہے غلام رسول نے بتایا کہ وہ پیدائشی نابینا ہے اور جب اس نے کئی سال پہلے ازار بند فروخت کرنے شروع کئے تو 50 پیسے کا ایک فروخت ہوتا تھا اب 6 روپے میں فروخت کرتا ہوں مگر لوگ سفر میں ویسے بھی امداد کرتے ہیں اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے غلام رسول اندرون لوہاری میں ایک سکول ماسٹر کے گھر کرایہ پر رہتا ہے مگر ماسٹر غلام رسول سے صرف دو ہزار روپے ماہانہ لیتا ہے۔ غلام رسول نے مزید کہا کہ آنکھیں نہیں بھی ہیں تو وہ کام یعنی محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے لوہاری کے رہائشی بھی مدد کر دیتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں