تصویر بولتی ہے

2017 ,اپریل 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ارشد عرف ملنگی گجرات کا رہائشی ہے اور پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ میں ایک ہوٹل پر کھانے بناتا ہے اسے بیس ہزار تنخواہ ملتی ہے۔ ارشد نے بتایا ہے کہ وہ 25سال سے ایک ہی ہوٹل میں کام کر رہا ہے پانچ بچے ہیں جو گجرات میں ہی رہتے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اور ان میں سے کوئی بچہ بھی ابھی شادی شدہ نہیں ہے۔ وہ ہر دو ماہ بعد گجرات جاتا ہے اور بچوں کے دیکھ بھال کے لیے خرچہ دے آتا ہے ۔اس نے مزید بتایا کہ اب اسے شوگر کا مرض لاحق ہو گیا ہے لیکن وہ پھر بھی یہاں خوش ہیں اور اللہ کا شکر گزار ہے کہ اس نے  اسے اتنی ہمت دی کہ وہ محنت سے کمارہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں