دنیا کا سب سے مہنگا 57لاکھ کا تکیہ

2017 ,اگست 9



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): کہتے ہیں کہ نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے لیکن بعض افراد بے خوابی کا اس قدر شکار ہیں کہ وہ اس کی کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں اور انہی کے لیے دنیا کا مہنگا ترین تکیہ بنایا گیا ہے جو آپ کو پرسکون نیند سلاسکتا ہے۔تکیے کی قیمت اتنی ہے کہ اسے سن کر خود انسان کی نیند اڑجاتی ہے۔ گردن اور مہرے کے ماہر تج وان ڈر ہل نے دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ بنایا ہے جسے وہ دولت مند لوگ استعمال ہی کرسکتے ہیں۔

یہ تکیہ مصری کپاس، ملبیری سلک، میموری فوم اور 24 قیراط سونے کے ریشوں سے بنا یا گیاہے جبکہ اس کے چاروں کناروں پر 4 ہیرے اور ساڑھے 22 قیراط کا نیلم پتھرلگے ہے ۔تکیے کے لیے سب سے پہلے تھری ڈی اسکینر سے خریدار کے جسم کا ناپ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک سافٹ ویئر درست ترین تکیے کا ڈیزائن تیار کرتا ہے، خاص مشین فوم میموری مادے پر ایک روبوٹک مشین تکیے کو بناتی ہے۔

اس ساری مشقت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر ایک کے لیے بہترین تکیہ تیار کرنا۔ تکیے کے ساتھ لوئی وائٹن کا برانڈڈ کیس بھی دیا جارہا ہے جس میں رکھ کر اسے آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں