" ﺟﺐ ﺟﻨﺮﻝ ﻣﺸﺮﻑ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺎﺣﺠﺎﺏ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔۔۔۔۔ "ﻓﺨﺮِ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺷﮩﻨﺎﺯ ﻟﻐﺎﺭﯼ ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺣﺠﺎﺏ ﭘﺎﺋﻠﭧ

2019 ,ستمبر 15



"میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی ، وہاں حجاب لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سو شروع ہی سے حجاب لیا۔

ہاں شعوری طور پر حجاب کی سمجھ آج سے پندرہ سال پہلے آئی جب خود قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا۔ ہم جس ماحول میں پروان چڑھے وہاں حیا اورحجاب ہماری گھٹیوں میں ڈالا گیا تھا۔ سو الحمداللہ کبھی حجاب بوجھ نہیں لگا۔ حجاب کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی یا رکاوٹ نہیں آئی بلکہ میرا تجربہ قرآن کی اس آیت کے مترادف رہا

"تم پہچان لی جاؤ اور ستائی نہ جاؤ"

الحمداللہ! حجاب نے میری راہ میں کبھی کوئی مشکل نہیں کھڑی کی بلکہ میں نے اس کی بدولت ہر جگہ عزت اور احترام پایا۔

اک واقعہ سنانا چاہوں گی۔۔۔۔۔۔

پرویز مشرف دور میں پاک فوج کی "ایکسپو ایکسپو"2001  منعقد ہوئی تھی،
یہ ایک بڑی گیدرنگ تھی۔ پاک فوج کی اس تقریب میں واحد باحجاب لڑکی میں ہی تھی، کچھ خواتین ( آفیسرز کی بیگمات ) نے مجھے اشاروں میں احساس دلایا کہ ایسی جگہوں پر حجاب کی کیا ضرورت!!!

میں مسکرا دی، کچھ دیر میں جنرل مشرف خواتین سے سلام کرنے لگے، خواتین جاتیں ، ان سے ہاتھ ملاتیں ، ان کے ساتھ لگ لگ کر تصاویر بناتیں ۔۔۔۔

میں کچھ اندر سے گھبرائی ہوئی تھی، اسی اثنا میں جنرل مشرف میری جانب مڑے، مجھے حجاب میں دیکھا تو اپنے دونوں ہاتھ کمر پر باندھ لیے اور جاپنوں کے طریقہ سلام کی طرح تین بار سر جھکا کر سلام کیا۔

خواتین کا مجمع میری جانب حیرت سے دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔ میری آنکھوں میں نمی اور فضاؤں میں میرے رب کی گونج سنائی دے رہی تھی۔۔۔۔۔
" تاکہ تم پہچان لی جاؤ اور ستائی نہ جاؤ"۔

 پھر وہ دن تھا اور آج کا دن میرا سر ہمیشہ بلند ہی رہا آج بھی جب کسی تقریب میں جاتی ہوں تو گھبراتی نہیں بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اسلام کی شہزادی ہوں اور ایسے گھرانے میں پیدا ہوئی جس نے مجھے بچپن میں ہی ایک الگ پہچان دے دی۔۔۔۔

متعلقہ خبریں