ایک اور بیکار طیارہ پائلٹ کے حوالے۔پائلٹ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 02:15 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) پی آئی اے کی موئن جو دڑو جانیوالی پرواز میں خرابی کے باعث پائلٹ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کردیا۔

کراچی سے موئن جو دڑو جانیوالی پرواز میں خرابی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے پائلٹ اور انتظامیہ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ پرواز لے کر جاتا تو انجن بند کرنا پڑا، طیارہ دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ پر سہولت موجود نہیںِ اے پی یو گراؤنڈ پر بجلی اور ایئر کنڈینشن کیلئے پاور فراہم کرتا ہے۔

واضح

رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانیوالی پرواز نامعلوم فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اے ٹی آر طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، مسافروں اور عملے سمیت 47 افراد سوار تھے، بدقسمت پروز کا کوئی بھی مسافر زندہ نہ بچ سکا