دوران پرواز مسافر نے شراب پی کر جہاز کے باتھ روم میں ایسی حرکت کردی جو آج تک کسی نے نہ کی ہوگی، افراتفری پھیل گئی

2017 ,اگست 2



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں کینیڈا سے لندن جانے والی ایک پرواز میںاچانک ایک مسافر اٹھا اور ایسی شرمناک حرکت شروع کر دی کہ عملے کو اسے باندھ کر سیٹ پر بٹھانا پڑ گیا اور لندن میں طیارہ لینڈ کرتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہری ایڈم پچر نامی یہ 36سالہ شخص شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے طیارے کے اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور کچھ دیر بعد ٹوائلٹ میں ایک اور لڑکی پر حملہ کر دیا۔طیارے میں اس لڑکی کے ساتھ سفر کرنے والا ایک مرد بھی موجود تھا جو ہم جنس پرست تھا۔ جب وہ لڑکی کی جان چھڑانے طیارے کے عملے کے ہمراہ آیا تو ایڈم نے اس ہم جنس پرست سے اپنی خواہش پوری کرنے کی فرمائش کر دی۔ دو لڑکیوں پر حملہ کرنے کے بعد ایڈم نے خود کو ٹوائلٹ میں بند کر لیا اور 2گھنٹے تک اندر توڑ پھوڑ کرتا رہا اور ایئرلائنز کا 1700پاﺅنڈز (تقریباً 2لاکھ 35ہزار روپے) کا نقصان کر دیا۔ دو گھنٹے بعد جب وہ بالآخر باہر نکلا تو عملے نے اسے دبوچ لیا اور اس کی سیٹ کے ساتھ باندھ کر اسے پلاسٹک کی ہتھکڑیاں پہنا دیں۔ باقی تمام سفر وہ اسی طرح بندھا رہا اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں