کولمبیا (مانیٹرنگ رپورٹ) کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کولمبیا کا کارگو طیارہ جو پورٹو کارینو سے بگوٹا جارہا تھا۔ ٹیک آف ہوتے ہی طیارہ سنبھل نہ پایااور اڑان بھرتے ہی کریش ہوگیا۔طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا جس کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ برازیل کا ایک چارٹرڈ طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے نتیجے می
ں برازیل کی فرسٹ کلاس فٹ بال ٹیم سمیت75 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چھ افراد کے بچے تھے۔