جہاز کے مسافروں کے سامنے عملے کی ایسی حرکت کہ ہنگامہ برپاہوگیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

2017 ,جون 14



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکن ایئرلائنز کی ایک پرواز میں دوران سفر جہاز کے باتھ روم میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی تو جہاز کے عملے نے باتھ روم سے اس کی لاش نکالتے ہوئے ایسی انسانیت سوز حرکت کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 48سالہ تھریسا ہنیس نامی خاتون اس پرواز کے ذریعے ڈیلاس سے مینیپولیس جا رہی تھی۔ کسی کو معلوم نہیں کہ تھریسا کب باتھ روم گئی اور کب اس کی موت واقع ہوئی۔ جب پرواز سفر کے اختتام پر ایئرپورٹ پر اتری تب کہیں عملے کو احساس ہوا کہ ایک مسافر کم ہے۔ اس کی تلاش شروع ہوئی تو باتھ روم سے اس کی لاش مل گئی۔رپورٹ کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ جب عملے کو باتھ روم سے خاتون کی لاش ملی تب خاتون کا نچلا دھڑ ننگا تھا۔ عملے کے اراکین نے بھی اس کو ڈھانپنے کے بجائے اس کے ساتھ شرمناک سلوک کیا اوروہ اسے اسی طرح برہنہ حالت میں تمام مسافروں کے درمیان سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔63سالہ مسافر آرٹ اینڈرس کا کہنا تھا کہ ”ایئرہوسٹسز کو چاہیے تھا کہ وہ خاتون پر کوئی کمبل ڈال دیتیں لیکن انہوں نے ایسا بالکل نہیں کیا۔ جہاز میں 150مسافر سوار تھے جن کے سامنے سے اس خاتون کی لاش کو برہنہ حالت میں گھسیٹ کر لیجایا گیا۔“

متعلقہ خبریں