وزیراعظم کی گردن غرورِاقتدار سے اکڑ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 14:05 شام

لا ہور(ویب رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر افتخار آباد کے چھمب سیکٹر میں عوام الناس کی شنوائی کیلئے دورے پر گئے، پہنچےتو تھے ایل او سی کے قریبی علاقوں میں متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے مگر ایک بزرگ خاتون سے تلخ کلامی اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے بعد سیاسی وعدوں کی حقیقت سب پر عیاں ہو گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بوڑھی خاتون نے اپنا دکھ سنانے کیلئے جیسے ہی وزیر اعظم کے قریب جانے کی کوشش کی ویسے ہی فوراً وزیر اعظم کے سیکیورٹی گارڈز خاتون پر جھپٹ پڑ

ے اور انہیں دھکے دیتے ہوئے وہاں سے دور لے گئے ۔ راجہ فاروق حیدر خان خود بھی چپ نہ رہ سکے اور خاتون کو بری طرح جھاڑ پلا کر اسکے دکھوں کا مداوا کیا ۔معمر خاتون کے ساتھ وزیر اعظم اور انکے گارڈز کی جانب سے کیے جانے والے نارواں سلوک کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔