وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو اہم پیغام دیدیا

2019 ,ستمبر 18



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیدیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی کشمیرمیں داخل ہوا تو وہ پاکستان اور کشمیریوں کا دشمن ہوگا۔ اس سے بھارت کو موقع ملے گا، وہ کہے گا پاکستان سے دہشت گرد داخل ہوئے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا کیس لڑوں گا، کشمیر کا کیس بھرپور انداز میں لڑوں گا۔

پاکستانی عوام ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جس  بھارت پاکستان کو دہشت گرد بنا کر پیش کرے اور کشمیر کا کیس کمزور ہو جائیں۔ انہون نے کہا کہ ب تک بھارت کشمیر میں کرفیو نہیں ہٹاتا اور آرٹیکل 370 کو واپس نہیں لیتا تب تک مودی  سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں