معروف صحافی نے اہم انکشاف کردیا، وزیراعظم کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیدیا

2019 ,ستمبر 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ سی پی پی دو کمپنیوں کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنے جا رہی ہے اور وہ ہیں روش (پاکستان) پاور لمیٹڈ اور آلٹن انرجی لیمٹڈ، ۔ محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی سینیٹرل پاور پرچیزنگ کمیٹی اپنے ایک معاہدے میں ترمیم کر کے دو ایسی کمپنیوں کو نوازنے جا رہی ہے جس میں اہم مشیر شراکت دار ہیں۔

تفصیلات کیمطابق روش پاور 3 سو میگا واٹ کا پراجیکٹ ہے جو پہلے گیس پر چلتا تھا، واجبات ادا نہ کرنے سے گیس کا کنکشن کٹ گیا اور بعدازاں کیس چلتا رہا۔اس کمپنی میں ڈسکون انجئیرنگ کا 58 فیصد شئیر ہے اور ڈسکسون مشیر تجارت رزاق داؤد کی کمپنی ہے۔دوسری کمنپی آلٹن انرجی پاکستان ہے جسے فائدہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2017ء کے ریکارڈ کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اس کمپنی کے چئیرمین اور تیمور داؤد اس کے چیف ایکزیکیٹو تھے۔

محمد مالک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیران خاص کر ترقی کر رہے ہیں لیکن ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیکھیں کہیں وہ معاشی غارت گروں کے نرغے میں ضم تو نہیں۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہیں سوچنا چاہئیے کہ ان کے مشیر کیا کر رہے ہیں دوسری صورت میں جو بھی ہوا اس کے ذمہ دار وہی ہوں گے

متعلقہ خبریں