یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

2019 ,ستمبر 5



 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم کی کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت، عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ۔

ملک بھر میں آج یوم دفاع منایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ اداکرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ شہدا کے خاندانوں سے ان کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کریں ۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، ملازمین یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے ۔

متعلقہ خبریں