وزیراعظم عمران خان سے اہم شخصیات کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

2019 ,ستمبر 22



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوعوام تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے  بھی ملاقات کی۔ جس میں افغان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو نے یقیین دہانی کروائی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآواز بلند کریں گے۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اجاگر کرنے پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے کردار کوسراہا، کومی نائیڈو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائی میں حائل رکاوٹوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں