بھارتی صدر نے پاکستان سے درخواست کردی، وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 7



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے بھارتی صدر کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے صدررام ناتھ کوند نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیا۔

 وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی صدر کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں