پوجا بھٹ نے اذان کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 18, 2017 | 20:53 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ وہدایت کار پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک پرسکون فضا میں ہر صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں۔ بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اورسونونگم کے نازیبا جملوں پر مداحوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ فنکار بھی گلوکار کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔بھارت کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سونونگم کے ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں باندرا کی پر سکون فضا میں ہر صبح گرجا گرکی گھنٹیوں اور اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلام کرتی ہوں۔گزشتہ روز سونونگم کی ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا تھا کہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے جب کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی ، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔واضح رہے سونونگم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔ سونونگم کے نازیبا ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔