ٹریفک پولیس آفسر کا غریب سائیکل سوار کے ساتھ کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

2020 ,جولائی 25



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): ٹریفک پولیس نے غریب سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا۔  کراچی کلفٹن ٹریفک سکیشن کے افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرکے نئی روایت قائم کردی ہے،  ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا ون وے کی خلاف ورزی پر 500 روپے کا چالان کردیا۔ محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرتا ہوں، گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں۔

سائیکل سوار نے ٹریفک پولیس افسر غلام علی جمالی سے چالان کی پرچی وصول نہیں کی، کلفٹن ٹریفک سیکشن کا مؤقف ہے کہ جرمانہ ٹریفک پولیس افسر نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔ دوسری جانب سائیکل سوار کے ٹریفک چالان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں پولیس افسر چالان کرتے ہوئے خود ویڈیو بنارہا ہے اور سائیکل سوار چالان کی پرچی لینے سے انکار کررہا ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے پر نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی کو انکوائری کے احکامات دے دیئے، اور کہا کہ ٹریفک اہلکار چالان کرتے وقت لوگوں کی معاشی پریشانیاں بھی ذہن میں رکھیں۔

متعلقہ خبریں