پنجاب پولیس کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 11, 2017 | 11:14 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کاافتتاح کردیا،اس سسٹم کے ذریعے پنجاب کے تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں وزیراعظم نے پنجاب پولیس ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں شرکت پر پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے تختی کی نقاب پوشی کرکے ڈیجیٹل سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا او ر اعلیٰ پولیس افسران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔