اہم اسلامی ملک کی مدد سے سپیشل فورس تحریک انصاف سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 31, 2016 | 06:45 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترکی سے اینٹی رائٹ پولیس ٹریننگ لیکر آنے والے آفیسرز نفری سمیت اسلام آبا د اور اٹک تحر یک انصا ف کے جلسہ کو رو کنے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق اینٹی رائٹ فورس کے 40 کے قریب ریزرو دستے اسلام آباد اور اٹک بھیجے گئے ہیں ۔ ایک ریزرو دستے میں اینٹی رائٹ فورس کے 20 سے زائد پولیس اہلکار شامل ہو تے ہیں یعنی 800اہلکا ر اسلا م آبا د روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اینٹی رائٹ پولیس کے اہلکار اٹک پل پر تعینات ہونگے، جبکہ اینٹی رائٹ فورس اہلکا
ر اٹک پل پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی پیش قدمی روکیں گے اور بھیرہ انٹر چینج پر بھی اینٹی رائٹ پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے جو میانوالی سے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھیرہ انٹرچینج پر روکے جائیں گے۔