پولیس کے مابین اصل مقابلہ ایک تھانیدار ہلاک دوسرا اندر،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 13, 2017 | 17:52 شام

لاڑکانہ(مانیٹرنگ)نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔یکسپریس نیوز کےمطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے ایس آئی صدر الدین جونیجو کو سیکیورٹی کے فرائض سونپے گئے تھے، پولنگ کے آغاز پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،اسی اثنا میں خان لاشاری نے ف

ائرنگ کردی جس سے صدر الدین  موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات انتہائی خراب تھے اور اس سے پہلے بھی وہ آپس میں الجھ چکے تھے۔ اے ایس آئی خان لاشاری کو گرفتار جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔