آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ:شریفوں کے اقتدار کو آخری دھکا، پاکستان کی 20 بڑی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 11:47 صبح
لاہور(ویب ڈیسک)عوامی تحریک سمیت 20سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد تشکیل دینے کیلئے اہم اجلاس 27مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف حکومت جوں جوں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسی طرح سے ملک میں سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی جماعتوں کی مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو چندر وز میں متوقع ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئی بھی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیے ہیں ۔
20 بڑی سیاسی جماعتوں کے اس اتحاد میں آئندہ انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 9رکنی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے