2017 ,فروری 14
لاہور(مہرماہ رپورٹ): ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی پرائس ریالٹی شو ” آئی ایم سلیبرٹی“ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا میں ہیں‘
اپنے شوہر پیٹر آندرے سے تعلق ختم ہونے کے بعد کیٹی نےاپنے تین میں سے دو بچوں کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا میں ریالٹی شو کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
اس شو میں شرکت کے لئے کیٹی کو دوسر وں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔
امریکی فحش اور پورن سٹار اداکارہ کیٹی پرائس نے اپنی کتاب ”ریونج (بدلہ)“ گزشتہ دنوں مکمل کی ہے۔کیٹی نے یہ کتاب چار ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کتاب کے ذریعے سچ سامنے آئے گا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس کتاب میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے۔
انھوں نے اپنے شوہر کے دھوکے سے ہونے والے دکھ کو ظاہر کیا ہے۔
کیٹی کے شوہر نے کیٹی ہی کی دوست سے معاشقہ چلا کر اسے دھوکا دیا تھا۔ کیٹی پرائس لاابلی طبیعت کی مالک ہے اس کو ڈرائیونگ کے دوران صحافی کو زخمی کرنے پر دو سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
کیٹی پرائس اپنے دوست کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں کہ اچانک ایک صحافی نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی۔
اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر سے صحافی زخمی ہوگیا۔
تحقیقات کے بعد کیٹی کا جرم ثابت ہونے پر انہیں دوسال قید کی سزا سنادی گئی تھی۔
کیٹی نے کو سٹنٹ اور مہم جوئی کا بھی شوق ہے۔ خود ایک گھوڑے کا روپ دھارا اور سر سے پیر تک پنک کپڑے زیب تن کئے۔
چار ٹانگوں پر کھڑی سابق ماڈل کو کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی اور مسکراتی ہوئی تصاویر بنواتی رہیں۔
انکے اس روپ پر ناقدین نے تنقید کی ہے۔ کیٹی نے دو ہزار آٹھ میں گھڑ سواری کے لئے ملبوسات بنانے والی کمپنی ڈربی ہاوس سے معاہدہ کیا تھا۔ -