انااللہ واناالیہ راجعون: پیپلز پارٹی کے بانی رہنماءاچانک انتقال کرگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:45 شام
الپوری (مانیٹرنگ رپورٹ) شانگلہ میں پی پی کے بانی رہنماء حاجی محمدانتقال کر گئے ہیں،مرحوم کو فیض آباد الپوری میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ،نمازِ جنازہ میں پی پی کے رہنماو¿ں سمیت وکلاء،صحافیوں،ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق ر کھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔مرحوم بیت المال کے کلرک بختی گل عرف کاکی،سید رحمان،فضل رحمان، گل رحمان ،حبیب الرحمن کے والد جبکہ جمعہ گل،بخت زمین ،عمر فراز کے چچا تھے،مرحوم کا شمار پی پی کے بانی رہنماو¿ں میں تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی فیض آباد میں ادا کی جا ئے گی۔