پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں پر مان گئی: ڈار، پی پی کا "دو" کا تقاضہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 17:17 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ وفاقی وزیر خزانہ کا حکومت کی جانب سے پی پی پی کو منانے کا مشن کامیاب ہو گیا۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش ہو گا، پیپلز پارٹی 2 سال کی توسیع پر متفق ہو گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو فوجی عدالتوں میں بٹھانے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ قانون شہادت بھی لاگو کیا جائے گا اور ملزم کو اپیل کا حق بھی ملے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی

کی چند تجاویز تکنیکی ہیں اور آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لانا تمام جماعتوں کا حق ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت کل قومی اسمبلی میں 2 بل پیش کرے گی، وزیر قانون مسودہ تیار کریں گے۔دوسری جانب، پی پی پی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع پر رضامندی کا حکومتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کے بیان کی تردید کر دی ہے۔