شکار پور کی سیٹ پیپلز پارٹی نے جیت لی،مولانا فضل الرحمٰن کے امیدوارکو شکست
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 20, 2016 | 18:55 شام
شکار پور(مانیٹرنگ) پی ایس گیارہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار امیتاز شیخ نے میدان مار لیا، جے یو آئی کے امیدوار ناصر سومرو دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق امیتاز شیخ نے 36 ہزار 200 ووٹ حاصل کیے۔
ان کے مدمقابل جے یو آئی کے امیدوار ناصر محمود سومرو 27 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس طرح امیتاز شیخ کو اپنے قریبی مخالف پر 8 ہزار 80 ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔
امیتاز شیخ نے مسلم لیگ فنکشنل چھوڑکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد یہ نشست چھوڑی تھی اور اب وہ اپنی اسی نشست سے دوبارہ کامیاب ہوگئےتاہم اس بار ان کا سیاسی پلیٹ فارم تبدیل تھا۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے امتیاز شیخ کی طرف سے اپنے دوست مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے امیدوار کوشکست دینے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔