پیپلز پارٹی کا نواز شریف کو گیلانی بنا دینے کا مطالبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 16:19 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے آخری روز خورشید شاہ نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا اقتدار، مفادات کی خاطر عوام سے جھوٹ بولا گیا۔ لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کہاں گیا، کدھرگیا تندور اور کہاں ہے سستی روٹی اسکیم؟۔ اعتزاز احسن نے کہا حکمران ذاتی مفادات کی خاطر بین الاقوامی خاندانوں کیساتھ گٹھ جوڑ بناتے ہیں۔ نوازشریف پربھی یوسف گیلانی کیس جیسا پیمانہ استعمال ہونا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے حکمرانوں کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔