پاکستانی سیاست میں بھونچال : پیپلز پارٹی کا اہم ترین بیٹسمین تحریک انصاف میں شامل ، عمران خان کو بڑی پیشکش کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 07:05 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سیاسی رہنما نبیل گبول نے تحریک انصاف کے پارلیمنٹ سے استعفوں کی شرط پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے سڑکوں پر آنے کی بجائے پارلیمنٹ کو چنا، خورشید شاہ پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگ رہے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ آصف زرداری کے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی پالیسی تبدیل ہوئی ہے آج جو اعلان ہوا اس کی توقع نہیں تھی، زرداری صاحب نے سڑکوں پر آنے کی بجائے پارلیمنٹ کو چنا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شا

ہ پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزامات لگ رہے تھے۔آصف علی زرداری جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفے دے اور سڑکوں پر آئے، تحریک انصاف میں شامل ہوکر ان کے ساتھ ہوں گا۔