بریڈ پٹ کی عمر 53برس ہو گئی

2016 ,دسمبر 18



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک):ہالی ووڈ اداکار اور فلم ساز بریڈ پٹ نے اپنی زندگی کی53بہاریں دیکھ لیں،دنیا کی سب سے پرکشش شخصیت سمیت کئی دوسرے خطاب پانے والے نامور ہالیو وڈ اداکار بریڈ پٹ18  دسمبر1963کو امریکی ریاست اوکلوہاما میں پیدا ہوئے۔گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے اوپرا سوپ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ وجہ شہرت ان کی فل آریور رنز تھرو ایڈ اور انٹرویو وتھ ویمپرائر بنی، جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کیا۔سائنس فکشن فلم12مونکیز میں ان کی بہترین اداکاری نے انہیں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کیٹیگری میں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی ملا۔بریڈ پٹ ایک بہترین اداکار کے ساتھ کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، ان کی بہترین فلموں میں 2007ء میں اوسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی ڈیپارٹیڈ اور فیوری سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔3ما ہ قبل انہوں نے معروف اداکاہ انجلینا جولی سے 12برس کی رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں