حسین ترین اداکارہ نے ہوس کے مارے ہدایتکار کو خوفناک سزا تو دے ڈالی مگر اس وقت خود کس حال میں ہے ؟ افسوسناک خبرآگئی

2017 ,اپریل 29



ممبئی (ویب ڈیسک) عدالت نے بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل پریتی جین کو ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش کا الزام ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریتی جین نے 2004 میں ہدایتکارمدھور بھنڈارکر پرجنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا تاہم ماڈل گرل کی داد رسی نہ ہونے پر انہوں نے 2005 میں ہدایتکار کو قتل کرنے کی سازش کی تھی جس کے لیے اداکارہ نے کرائے کے قاتلوں کو 75 ہزار روپے بھی دیئے تھے لیکن پولیس کو اطلاع ہونے پر ہدایتکار کے قتل کی سازش بے نقاب ہوگئی تھی جس پر پولیس نے اداکارہ سمیت 2 ٹارگٹ کلرز  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ہدایتکار نے فلم میں کام دینے کے بدلے 1999 سے 2004 تک 16 بار جنسی تسکین حاصل کی لیکن وعدے کے باوجود فلم میں کردار نہیں دیا جس پر اشتعال میں آکر ہدایتکار سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔(ش س م۔ع)

متعلقہ خبریں