راولپنڈی (مانیٹرنگ) صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس پر انہیں طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی میں عسکری ادارہ امراض قلب اے ایف آئی سی پہنچایا گیا۔
ادھر گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی بھی ہسپتال داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے طبی معائنے کیلئے بہترین ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے ان کا مکمل معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر مملکت کی تمام رپورٹس
ٹھیک ہیں اور ان کی حالت کافی سنبھل چکی ہے اس لئے جلد ہی انہیں واپس روانہ کر دیا جائے گا۔