جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کس کی تجویز پر کس نے منظوری دی سعید آسی حقائق سامنے لے آئے کریڈٹ وہ جواپنی زباں سے گواہی دے

2022 ,جنوری 5



نواز طاہر صاحب پریس کلب کی تاریخ کا صرف ریکارڈ درست کرنے کے لیئے یہ وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ سال 2004ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میری سربراہی میں نمائندہ صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں میرے ہی مطالبے پر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاونڈیشن کے قیام کی منظوری دی تھی اور بطور صدر پی ایف یو جے دستور میں اس فاونڈیشن کا بنیادی رکن مقرر ہوا تھا۔اسی فاونڈیشن کے ماتحت لاہور اسلام آباد ملتان اور فیصل آباد میں جرنلسٹ کالونیوں کی بنیاد رکھی گئی۔ فاونڈیشن کے ارکان میں میرے ساتھ سید انور قدوائی آئی ایچ راشد اور اورنگ زیب کا بھی تقرر ہوا تھا مگر یہ فاونڈیشن میری ہی تجویز پر تشکیل پائ تھی۔نمائندہ میٹنگ میں راولپنڈی/اسلام آباد اور ملتان پریس کلب کے صدور حاجی نواز رضا اور راو شمیم اصغر بھی شریک ہوئے تھے۔ میں نے ارشد انصاری کو بھی اس میٹنگ میں مدعو کیا تھا جو اس وقت لاہور پریس کلب کے صدر تھے مگر وہ میٹنگ میں آتے آتے کسی لیڈر کی ٹیلیفونک کال پر راستے ہی سے واپس لوٹ گئے کہ کہیں ان پر دستور گروپ سے وابستگی کا ٹھپہ نہ لگ جائے۔ بعد ازاں انہوں نے اب تک صحافی کالونی پر ہی سیاست کی ہے۔ اگر کسی کو اس بارے میں کوئی شک ہو تو چودھری پرویز الٰہی سے تصدیق کر سکتا ہے اور ارشد انصاری بھی دل بڑا کرکے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ مجھے آج اپنے لیئے کسی پوائنٹ سکورنگ کی ہرگز ضرورت نہیں تاہم صحافی کالونی کے قیام کے بارے میں صحافی برادری کو اصل حقائق کا بہرحال علم ہونا چاہیئے۔ سعید آسی سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب و سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی۔

متعلقہ خبریں