وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کیلئے اہم حکم جاری کردیا

2019 ,اکتوبر 23



لاہور (شفق رپورٹ) احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔
 مریم نواز نے عدالت سے جیل جاتے ہوئے اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی، جس پر مریم نواز کا کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والد سے ملاقات کی استدعا کی تھی لیکن جج صاحب نے اجازت نہیں دی۔
مریم نواز کی فریاد پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کو والد نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے خون کے پلیٹ لیٹس میں شدید کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں