مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنمائوں سے اہم اجلاس، تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 5



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس دوران اجلاس میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے، اصلاحات سے طلباء سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ مدارس میں ریفارمزلا رہے ہیں جس کی مولانا کو فکر ہے، اصلاحات سے طلباء سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ اس موقع پرارکان نے مشورہ دیا کہ مولانا کوچاہیے آزادی مارچ کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آجائیں تاکہ قوم پر مولانا کے مذموم سیاسی مقاصد عیاں ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں