وزیراعظم عمران خان کا اہم خطاب۔۔۔ جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 23



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کونسل فارفارن ریلیشنز امریکی تھنک ٹینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیکھا کہ جدو جہد کیسے کرنی ہے۔ 22 سال کی جدو جہد کے بعد اس مقام پر پہچا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کونسل فارفارن ریلیشنز امریکی تھنک ٹینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیکھا کہ جدو جہد کیسے کرنی ہے۔ 22 سال کی جدو جہد کے بعد اس مقام پر پہچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کبھی ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کی، چین نے اپنی صنعتیں لا کر ہمیں پائوں پر کھڑا کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون کے بعد امریکا کی دہشتگردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔ جبکہ 200ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ چین نے 450 حکومتی اہلکاروں کو جیل میں ڈالا، کاش وہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ وہی کرسکتے جس طرح چین نے کیا۔ ہرکسی کو چین سے سیکھنا چاہیے۔
چین نے کبھی ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کی،چین نے ہم سے کبھی ایسے مطالبات نہیں کیے، جس سے ہماری سلامتی کو خطرہ ہو۔

متعلقہ خبریں