چھے ستمبر یوم دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نوائے وقت دفتر کے باہر احتجاج

2019 ,ستمبر 6



لاہور(شفق رپورٹ): آج 6 ستمبر کو دوپہر 11:50 پر نوائے وقت دفتر کے باہر نوائے وقت کے ملازمین کا 6 ستمبر اور یوم یکجہتی پر احتجاج۔ اس احتجاج میں مردوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پہلے پاکستان اور پھر کشمیر کا ترانہ پڑھا گیا۔ پاک فوج کے اور کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔ احتجاج میں ملازمین کے علاوہ سینئرز اور ہر شعبہ کے انچارج کا جذبہ حب الوطنی دیدنی تھا۔ تمام افراد نے احتجاج میں بھر چڑھ کر حصہ لیا۔ ملازمین نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے  اور پاک فوج زندہ باد،، 6 ستمبر یوم دفاع، پاک فوج  کے شہداء کو سلام ، گو انڈیا  گو، کشمیر بنے گا پاکستان ، کے بینرز بھی نوائے وقت کے ملازمین کے ہاتھوں میں نظر آئے۔  یاد رہے کہ پچھلے جمعہ بھی یوم یکجہتی کے موقع پر پورے پاکستان سمیت نوائے وقت کے ملازمین بھی سڑکوں پر احتجاج ، پیدل مارچ اور دل و جان سے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے نظر آئے۔۔ میری نظر میں اگر ہم کشمیر میں جا کر ان کے لیےلڑ نہیں سکتے تو اپنے اپنے شہروں میں رہ کر کچھ پل کشمیریوں کے نام تو کر سکتے ہیں نا۔۔۔ اگر ہاں تو آپ لوگ بھی آواز بلند کریں کشمیریوں کے حق میں۔۔۔ جس طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ہمیں اُمید ہے ایک دن ہم سب کی آواز مل کر کشمیریوں کو آزادی ضرور دلائے گی۔۔۔ انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔۔

متعلقہ خبریں