پی ایس ایل فائنل! شاہد آفریدی کی جگہ کس کھلاڑی کوشامل کیا جائے گا؟ نام سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 05, 2017 | 10:01 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے نہ ہونے کے باعث پشاور زلمی کے مداحوں کو بڑا دھچکا لگا ہے لیکن پھر بھی مداحوں کے جوش و خروش میں کمی نہیں آئی ،پشاور زلمی کے مداح میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔آج میچ میں شاہد آفریدی کی جگہ میچ کھیلنے والے ممکنہ کھلاڑی کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کی شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں پولارڈ کی زور دار شارٹ کو پکڑتے ہوئے شاہد آفریدی کا ہاتھ شدید زخمی ہو گیا تھا اور انہیں 12ٹانکے بھی لگے۔شاہد آفریدی کی شمولیت نہ ہونے سے شائقین کرکٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ ہم بوم بوم آفریدی اور پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم جائیں گے۔