سرتاج عزیز کی امرتسر کانفرنس میں شرکت ،تحریک انصاف کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 04, 2016 | 13:23 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارت سے دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چلنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا، کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کوڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پربھارت بھیجا گیا ہے؟
ترجمان پی ٹی آئی شیزریں مزاری نے کہا کہ مودی سرکار نواز شریف کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارت سے نواز شریف کی ذاتی دوستی پاکستان کو مہنگی پڑ رہی ہے
، بھارت ہماری سرحدیں افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرے گا۔