خواجہ آصف کے بیان پر جہانگیر ترین پھٹ پڑے

2019 ,مئی 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے سے متعلق ایک تاریخ ہے ،خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بے شرمی سے جھوٹ بولا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی ،خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ واپس لیں۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جس نیوز چینل نے چیئرمین نیب سے متعلق یہ خبر بریک کی اس چینل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حصے دار ہیں اور اس کے مالک طاہر خان پتا نہیں کہ وہ حصہ دار ہیں یا مالک ہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ کل ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک صداقت علی صاحب نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی رہے ہیں لیکن ہم نے دو دن سے انہیں میٹنگ میں بلانا چھوڑ دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چیئرمین نیب کو کس لیے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جب کسی چینل نے یہ بوجھ اٹھانے سے انکار کیا تو ایک ایسا چینل نے خبر چلائی جس میں جہانگیر ترین کی حصے داری ہے ، طاہر خان جو کہ تقریبا 15 سالوں تک پاکستان تحریک انصاف کی تمام کمپینز ، تشہراور میڈیا ہینڈلنگ کے ایڈوائزر رہے ہیں جبکہ ٹی وی پر بھی یہ بات آ رہی ہے کہ وہ وزیراعظم کے بہت قریبی ہیں اور میٹنگز میں بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں