تحریک انصاف نے ٹی او آر سپریم کورٹ میں جمع کروا دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 13:04 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپنے ٹی او آر سپریم کورٹ میں جمع کروا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ٹی او آر ز میں کہا گیاہے کہ نوازشریف نے 1982اور 1996تک کتنا انکم ٹیکس ادا کیا ،پارک لین کے فلیٹ 16,16اے,17اور 17اے کے بارے میں بتایا جائے کہ کتنے میں خریدے گئے ،نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کا اصل مالک کون تھا اور  مریم نواز شریف اس کی مالک کب بنیں ،لندن میں میں فلیٹس خریدنے کیلئے رقم کن ذرائع سے منت

قل کی گئی ۔ٹی او آرز میں سوال اٹھایا گیاہے کہ کیا وزیراعظم نے فلیٹس خریداری سے متعلق اسمبلی میں جھوٹ بولا؟کیا ان حقائق کی روشنی میں رکن اسمبلی نااہل ہو سکتاہے ۔ٹی او آرز میں کہا گیاہے کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی اکلوتی مالک کیسے بنیں اور کس اکاﺅنٹ سے التوفیق کمپنی کو 32ملین ڈالر دیئے گئے ۔