پنجاب تھانوں میں موجود مودی

2019 ,ستمبر 8



لاہور(شفق رپورٹ): وزیر اعظم عمران خان صاحب آج کل نریندر مودی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن عوام کا کہنا ہے کہ خان صاحب نریندر مودی کا پیچھا چھوڑیں اور زرا اپنے ملک کی خبر لیں۔۔۔ پنجاب کے ہر تھانے میں دس دس مودی بیٹھے ہیں ان کی خبر کون لے گا؟؟؟؟ کوئی فیصلہ ان کے حق میں بھی ہو جائے ہم لوگ انجام کے منتظر ہیں۔۔۔ انڈین مودی نے تو بے شرمی کی انتہا کر دی ہے اس درندے نے کشمیر کو شام کی سرزمین سمجھ لیا ہے۔ کریک ڈاؤن کا 35 واں روز ہے لیکن کوئی بھی مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ خان صاحب جو کشمیروں کے لیے کر رہے ہیں ہم اس سے منکر نہیں ہیں لیکن ہمارا خان صاحب نے مطالبہ ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تھانوں میں موجود دس دس مودیوں کی بھی خبر لیں۔۔۔۔۔ تاکہ باقی کے سیاست دان عبرت حاصل کر سکیں۔۔۔۔

متعلقہ خبریں