صلاح الدین کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایکشن میں

2019 ,ستمبر 5



لاہور (شفق رپورٹ) گوجرانوالہ کے رہائشی صلاح الدین جوکہ رحیم یار خان میں پولیس کے بدترین تشدد سے ہلاک ہوئے۔ اس معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا ایکشن لے لیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کو عہدے سے فارغ کردیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا  کہ ڈی پی او رحیم یار خان سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کریں۔ان کی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ کوڈی پی او رحیم یارخان کااضافی چارج دے دیا گیا۔

 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان آصف مجید اعوان نے صلاح الدین کے پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر سینئر سول جج شیخ فیاض حسین کو جوڈیشل انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔اس سلسلے میں ، ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر،دیگر پولیس افسران اور مقتول کے والد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کی سماعت سات ستمبربروزہفتہ کو ہوگی۔ گوجرانوالہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارجوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں