تخت لاہور والوں نے قومی خزانے کو ایک اور موٹی سوئی والا ٹیکا لگا دیا ، تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 08:34 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ قانون پنجاب نے وی وی آئی پی کے لئے نیا ہیلی کاپٹر جو ایک ارب 30 کروڑ میں خریدا ہے  اس کی انشورنس کسی بھی پرائیویٹ کمپنی سے کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا  گیا ہے اور اس کی نیشنل انشورنس کمپنی سے سے انشورنس کرائی جا رہی ہے جس کے لئے 2 کروڑ 46 لاکھ روپے نیشنل انشورنس کمپنی نے مانگے ہیں۔ جس کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر آئندہ ہفتے یا اتوار کے روز تک لاہور پہنچ جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نیا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 روس کی کمپنی جے ایس سی سے خریدا گیا ہے ۔ جس پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر کی رجسٹریشن کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو لیٹر لکھا جس کا جواب آیا رجسٹریشن کی لازمی شرط ہے پہلے ہیلی کاپٹر کو رجسٹرڈ کرایا جائے جس پر وی آئی پی فلائٹ اور محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ افسر کی جانب سے پرائیویٹ انشورنس کمپنی کے مالک جو ان کا قریبی دوست ہے کی کمپنی کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا تھا جس پر انشورنس کا کیس تیار کیا گیا تو پتہ چلا انشورنس آرڈیننس 2000 کی سب کلاز 2 اور 3 اور کلاز 166 کے تحت صرف وفاقی یا سرکاری کسی بھی پراپرٹی ، یا کسی چیز کی انشورنس سرکاری انشورنس کمپنی نیشنل انشورنس کمپنی سے کرائی جا سکتی ہے جس پر محکمہ قانون س رائے طلب کی تو انہوں نے کہا صرف وفاقی حکومت کو اختیار ہے وہ نیشنل انشورنس کمپنی کے علاوہ کسی دوسرے ادارے سے انشورنس کرانے کیلئے استثنیٰ دے سکتی ہے ۔ ہیلی کاپٹر پر 1.85 کے ریٹ سے 2 کروڑ سے زائد مانگے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کریو کے چار افراد کی فی فرد انشورنس 1 کروڑ کی ہو گی اس کیلئے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مانگے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 7 مسافروں کی انشورنس ہو گی جس کیلئے 2 لاکھ 97 ہزار روپے مانگے گئے ہیں جس کیلئے نیشنل انشورنس کمپنی نے 2 کروڑ 46 لاکھ 62 ہزار وپے مانگے ہیں