شہزادہ جاسم الٹانی بھی عادی مجرم نکلا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 12:07 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)شیخ حمد بن جاسم کے اپنے معاملات کی جہاں تک بات ہے، تو ان پر بھی منی لانڈرنگ کے الزامات لگ چکے ہیں، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک میں انکی آف شور کمپنیاں ہیں اور ان پر آسٹریلیا اور امریکہ میں مقدمات بھی رہے ہیں جن میں وہ ڈونیشن دیکر بری الزمہ ہونے میں کامیاب ہوئے کہا جاتا ہے کہ نیوجرسی میں قطری ریاست کے 500 ملین پاؤنڈ کے اسلحہ معاہدہ کے سلسلہ میں حمد بن جاسم نے 7 ملین پاؤنڈ اپنی دو آف شور کمپنیوں میں منتقل کئے(جنہیں وہ ٹرسٹ کا نام دیتے تھے) اور جرسی فنانشل سروسز

کمیشن نے اس رقم کو منجمد کردیا تو انہیں 6 ملین پاؤنڈ ادا کر کے جان بحشی کروانا پڑی۔ ایسا ہی ایک مقدمہ ان پر ان کے ایک قریبی عزیز نے لندن میں دائرکیا جس میں بھی وہ بچ نکلے۔  انکے خط کی وجہ سے نوازشریف فی الوقت تو پاناما کے پس منظر میں چلے گئے ہیں، قطر فیلمی کو عدالت میں ثبوت دکھانا ہونگے کہ آیا انکا میاں شریف کیساتھ کوئی معاہدہ ہواتھا؟ عدالت قطر کے شہزادے کے خط کی تصدیق کیلئے دستاویزات بھی مانگ سکتی ہے ۔